وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیرصدارت اجلاس،ایران کے ساتھ تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی، ایران سے تجارت کی راہ میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،خرم دستگیر

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تجارت کی راہ میں حائل مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تجارت نے جمعہ کو وزارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر تجارت کو ایران کے ساتھ تجارت کی صورتحال، تجارت میں درپیش مشکلات اور تجارتی مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پاکستان ایران کو چاول، گوشت، پیپر، گتہ، کیمیکلز، چینی، کینو اور کیلا وغیرہ برآمد کرتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان یکم ستمبر 2006ء کو ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کو 300 سے زائد ٹیرف لائنز پر ترجیحی ٹیرف دینے کا معاہدہ کیا تھا جس کے باوجود دونوں ممالک کی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :