عسکری قیادت کا رویہ، حکومتی خاموشی کے بعد طالبان کے کئی گروپوں نے کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے صف بندی شروع کر دی ، باضابطہ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ آج ہو گا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:17

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)عسکریت قیادت کا رویہ ، حکومتی خاموشی کی وجہ سے کئی عسکریت پسند تنظیموں نے عسکری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے طالبان کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کو آگاہ کر دیا ،ذرائع کے مطابق کارروائیاں جاری کرنے والی تنظیموں میں جنداللہ،انصارمجاہدین ،اسیر مجاہدین ،لشکرجھنگوی سمیت دیگر کئی خطرناک گروپ شامل ہیں۔

ان گروپوں کی طرف سے تحفظات کے بعد طالبان کے دونوں بڑے شوری بھی کارروائیاں جا ری رہنے پر متفق نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ طالبان نے ٹی ٹی پی سمیت دیگر عسکریت پسند تنظیموں کو کارروائیوں سے باز رہنے کی ہدایت کی تھی ۔ آج سیز فائرکیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ۔ اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کے خلاف تنظیموں نے صف بندی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تا ہم باضابطہ کار روائیاں شروع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے طالبان کی مرکزی شوری اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کا مشترکہ اجلاسآج طلب کیا گیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے اجلاس میں دیگر عسکریت پسند گروپوں کے کما نڈروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس سرحد کے اس پار افغانستان کے حدود میں کیا جا رہا ہے جس کے لئے پاکستان کے تمام عسکریت پسند کمانڈر روانہ ہو گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اجلاس کی صدارت طالبان کے امیر مولویفضل اللہ کی صدارت میں ہو گا ۔ جس میں اب تک حکومت کے ساتھ ہونے والے بات چیت پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :