برطانیہ میں پاکستانی نژادبس ڈرائیورکابیٹاساجدجاویدوزیربن گیا،برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے سابق بینکرساجدجاویدکوملک کانیاسیکرٹری ثقافت مقررکردیا

جمعرات 10 اپریل 2014 07:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)برطانیہ میں پاکستانی نژادبس ڈرائیورکابیٹاساجدجاویدوزیربن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 1961ء میں پاکستان سے برطانیہ جانے والابلال ایک بس ڈرائیورتھاجس کے بیٹے ساجدجاویدنے تعلیم مکمل کرنے کے بعدکنزویٹوپارٹی کوجوائن کیااوربرطانوی پارلیمنٹ کاممبربن گیا،ساجدجاویدکوگزشتہ روزبرطانوی کابینہ کاوزیربنادیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے سابق بینکرساجدجاویدکوملک کانیاسیکرٹری ثقافت مقررکردیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ساجدجاویدپہلے ایشیائی کنزرویٹوکینٹ کے وزیرہیں ،ان کی تقرری کوکنٹرویٹوایم این ایزنے بھی سراہاہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ساجدجاویدکنزرویٹوپارٹی کے ایک چمکاتے ہوئے تارے مانے جاتے ہیں جوکہ گزشتہ ایک سال سے وزارت خزانہ میں سیکرٹری خزانہ کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں ۔یادرہے کہ وزیرثقافت ماریہ ملرنے بدھ کواخراجاتی سکینڈل کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔

متعلقہ عنوان :