بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے،خواجہ آصف

جمعرات 10 اپریل 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 اور 90 فیصد تک نقصانات والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی،بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں چوروں کے ٹرانسفارمر اتار لیں گے۔گرمیوں میں پانی سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی بڑھائیں گے،2 ماہ میں 2 ہزار میگاواٹ تک نئی بجلی سسٹم میں آ جائے گی،کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے چین سے معاہدہ خوش آئند ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :