ای او بی آئی بدعنوانی کیس، چیئرمین کو ڈی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے اراضی کی فروخت بارے کئے گئے معاہدوں ، اراضی کی دوبارہ بولی دلوانے سمیت معاملات پر حتمی فیصلے کرنے کے لیے دو ہفتوں کی آخری مہلت،ای او بی آئی سکینڈل میں افسران بالا ملوث تھے ان کیخلاف سول اور فوجداری کارروائی کی ضرورت ہے۔ان کی غلطیوں کا خمیازہ کسی دوسرے کو نہیں بھگتنا،جسٹس انور جمالی، مقدمہ بازی والی اراضی چاہے جتنی بھی پرکشش ہو کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہوتا ، مخالف فریق سے اگر کوئی شکایت ہے تو اراضی واپس کرکے رقم لی جاسکتی ہے،ریمارکس، ای او بی آئی میں بس کرپشن ہی کرپشن ہے، آخر ایسی کون سے مجبوری تھی کہ دو سے تین ماہ میں ای او بی آئی نے اتنی بڑی ڈیل کی،جسٹس اعجاز چوہدری، اراضی کی بولی کے لیے اشتہار دیا تھا مگر کوئی بولی دینے نہ آیا، معاملے کا ازسرنو جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر شفاف ڈیل کے تمام فریقین ذمہ دار ہیں،چیئرمین ای او بی آئی
جمعرات 10 اپریل 2014 06:59
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی بدعنوانی کیس میں چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن کو ڈی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے اراضی کی فروخت بارے کئے گئے معاہدوں ، اراضی کی دوبارہ بولی دلوانے سمیت معاملات پر حتمی فیصلے کرنے کے لیے دو ہفتوں کی آخری مہلت دے دی ہے اور کہا ہے کہ ای او بی آئی حکام خود فیصلہ کرلیں بصورت دیگر عدالت فیصلے کردے گی ۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی سکینڈل میں ان کے اپنے افسران بالا ملوث تھے ان کیخلاف سول اور فوجداری کارروائی کی ضرورت ہے ۔ ای او بی آئی افسران کی غلطیوں کا خمیازہ کسی دوسرے شخص کو نہیں بھگتنا ۔ مقدمہ بازی والی اراضی چاہے جتنی بھی پرکشش ہو کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہوتا ۔(جاری ہے)
مخالف فریق سے اگر کوئی شکایت ہے تو اراضی واپس کرکے رقم واپس لی جاسکتی ہے اراضی کی مارکیٹ ویلیو سے کئی گنا بڑھ کر قیمت دی گئی، ای او بی آئی حکام اس معاملے میں معصوم نہیں ۔
جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ای او بی آئی میں بس کرپشن ہی کرپشن ہے یہ پینڈورہ بکس نہیں کھولنا چاہیے اور نہ ہی اس کو فیصلہ کا حصہ بنائیں گے آخر ایسی کون سے مجبوری تھی کہ دو سے تین ماہ میں ای او بی آئی نے اتنی بڑی ڈیل کی جبکہ چیئرمین ای او بی آئی نے عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے مذکورہ اراضی کی بولی کے لیے اشتہار دیا تھا مگر کوئی بھی شخص بولی دینے نہیں آیا اب اس معاملے سے ازسرنو جائزہ لینا چاہتے ہیں وقت دیا جائے غیر شفاف ڈیل کے تمام فریقین ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ موقف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بدھ کے روز پیش کیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز کے وکیل طارق محمود نے عدالت کو بتایا کہ وہ رقم ادا کرنے کو تیار ہیں پے آرڈز بھی بنا لئے گئے ہیں اب معاملہ ڈی ایچ اے کا ہے ای او بی آئی نے ہم سے زائد رقم مانگی ہے ۔ سکھر میں ہوٹل بنانا تھا جس کے لیے ایک کمپنی کو رقم دی گئی 33ملین روپے دیئے گئے قبضہ بھی ای او بی آئی کے پاس ہے جائیداد تو ہم کو نہیں ملی مگر ہمارے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ایف آئی اے والے ہمیں تنگ کررہے ہیں، انہوں نے جو رقم بھی خرچ کی ہے اس کا منافع مانگ رہے ہیں ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ان کے افسران نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ان کو ان کا کچھ انعام ملنا چاہیے آپ نے جتنی جائیداد خریدی تھی اس حوالے سے تو رقم واپس کرنا پڑے گی ۔ ہم آپ کو جائیداد واپس کرنے کی بات نہیں کرتے ہم تو آپ کو آپشن دے رہے ہیں کہ رقم دے دیں یا پھر جائیداد واپس کردیں رجسٹریشن کے اخراجات اور جو کنسلنٹ مقرر ہوئے ان کے اخراجات تو آپ کو ادا کرنا پڑیں گے ۔ ای او بی آئی کے وکیل حافظ عبدالرحمان نے کہا کہ آپ نے ازخود نوٹس لے رکھا ہے یہ غلط کام ہوا ہے پہلے آرڈر میں ہمارے افسران کو غلط قرار دیا گیا معاملات آپ کے روبرو واضح کرنا چاہتے ہیں یکم جولائی 2013ء کو پہلا حکم نامہ جاری ہوا تھا سیکرٹری نے ای او بی آئی میں چارج سنبھالتے ہوئے تمام تر جائیداد کی منتقلی اور تمام تر معاملات روک دیئے تھے، اس پر عدالت نے کہا کہ اب معاملہ سکھر میں موجود اراضی کا ہے جو آپ پڑھ رہے ہیں اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے سکھر کے حوالے سے بتائیں ۔ طارق محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے تحریری نکات داخل کئے ہیں اس کا جائزہ لے کر بھی عدالت فیصلہ دے سکتی ہے دو باتوں کی مکمل وضاحت کردی گئی ہے نیسپاک نے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی تھی زمین کی خریداری کے وقت اراضی کی ویلیو زیادہ تھی جس کا خیال نہیں رکھا گیا پیپرا رولز کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے ای او بی آئی کے وکیل سے کہا کہ یہ ازخود نوٹس تھا آپ ک وتو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ کسی ادارے کے افسران نے کرپشن کی ہے وہ فوجداری معاملہ ہے اس کو اس کے مطابق ہی ڈیل کرینگے آپ کو ریلیف اس حد تک ہی دے سکتے ہیں کہ جتنا ہمارے اختیار میں ہے ۔ ایس اے رحمان نے کہا کہ ڈیل طے شدہ تھی اس کے اخراجات غیر قانونی ہیں جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آپ نے اپنی ٹرانزیکشن کو درست قرار دیا تھا اگر ہم ازخود نوٹس نہ لیتے تو نجانے کیا ہوتا ۔ پیسہ کس کے پاس گیا ہے ۔ ایس اے رحمان نے کہا کہ یہ ڈیل ہی غلط ہوئی ہے اس لیے یہ فراڈ ہے ۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ کہنا یہ چاہتے ہیں کہ ڈیل فراڈ تھی اس لئے آپ کا نقصان آپ نے نہیں کسی اور نے کیا ہے ؟ ایس اے رحمان نے کہا کہ تمام تر ڈیل سے پردہ اٹھایا گیا ہے جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ رپورٹ کی آڑ میں ہم آپ کے ذمہ واجب الادا پیسے بھی ان سے لے لیں ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ یہ زیادہ آپ کو ریلیف دے سکتے ہیں کہ یہ جائیداد آپ کو واپس کردیں اس کے علاوہ آپ کو کچھ نہیں دلا سکتے ہم یہاں کسی کے ساتھ زیادتی کے لیے نہیں بیٹھے ایک چیز خریدتے وقت چوری یا غلط قرار دی جاتی ہے تو دوکاندار کہہ دیتا ہے کہ واپس دے دیں ۔ اس دوران چیئرمین ای او بی آئی بھی پیش ہوے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آپ کہیں 120 کی پراپرٹی کی قیمت 12 کروڑ روپے کی کیسے ہوگئی یہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس میں آپ کے اپنے افسران ملوث تھے ان کیخلاف مقدمات درج ہونے چاہیے سول اور فوجداری کارروائی ہونی چاہیے ۔ رقم کی واپسی اگر مخالف فریق کرینگے تو یہ رضا کارانہ طور پر ہی ہوگی ہم ان کو مجبور نہیں کرینگے ۔ چیئرمین نے کہا کہ ہمیں جو آپشن دیا گیا تھا اس کے حوالے سے بورڈ نے غور کیا ہے ہم تو یہ کہہ ر ہے کہ رقوم کی منتقلی شفاف طریقے سے نہیں کی گئی تھی دونوں طرف سے بددیانتی ہوئی ہے دونوں پر ذمہ داری عائد ہوگی اور نقصان برابر تقسیم ہوگا ان رقوم کی منتقلی میں ای او بی آئی کا جو نقصان ہوا ہے وہ مخالف فریقن کو برداشت کرنا پڑے گا ۔ جسٹس انور نے کہا کہ ایک رقم مخالف فریق کی جانب سے واجب الادا بنتی ہی نہیں وہ کیسے دلوا دیں یہ تو سول سوٹ کا کیس ہے ۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ اس ٹرانزیکشن کا کون ذمہ دار ہے ؟ اس پر چیئرمین نے کہا کہ دونوں فریق ذمہ دار ہیں جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آپ خود سے جائزہ لے لیں معاملہ نیب کے پاس لے جائیں فیصلہ کرالیں آپ کے ادارے میں کرپشن ہوئی ہے انہوں نے آپ کو زبردستی جائیداد نہیں دی تھی، چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے پر باہم مذاکرات ہوئے تھے اور فریقین کی منظوری سے معاملات طے ہوئے تھے جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آپ ایک چیز کی مارکیٹ ویلیو سے بڑھ کر قیمت دے رہے ہیں تو آپ کیسے معصوم ہوسکتے ہیں آپ اس کے ذمہ دار ہیں کام آپ کے ادارے نے غلط کیا ہے آپ جا کر ڈیل کینسل کردیں ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ چیئرمین نے کہا کہ رقم کی منتقلی شفاف نہیں تھی اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ اگر آپ نے مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت دے کر اراضی خریدی ہے تو آپ اراضی واپس کرکے پیسے لے لیں ۔ ہم نے جائیداد کو واپس کرنے کو نہیں کیا ہم تو اس کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔ چیئرمین نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی پریس میں اس کی بولی کے حوالے سے اشتہارات بازی کی گئی ہے اور بورڈ کے فیصلے کے مطابق اس کا آکشن کیا جائے گا ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ جس اراضی پر مقدمہ بازی چل رہی ہوتی ہے اس کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے اگر آپ اس اراضی کی بولی لگائیں گے تو کس نے مناسب رقم دینی ہے اس کی پہلے ویلی ایشن ہونی چاہیے ۔ چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے میں فوجداری کارروائی بنتی ہے عدالت کا یہی فیصلہ ہمیں اراضی کا آکشن کرنے دیاجائے قیمت مقرر کرنے دی جائے یہ غریبوں کا پیسہ ہے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت اس کی سماعت کا مقصد عوامی پیسہ کا تحفظ ہے قانون کو دیکھیں تو یہ سول تنازعہ ہے آپ صرف ڈگری حاصل کرسکتے ہیں فوجداری کارروائی آپ صرف اپنے افسران کیخلاف ہی کرسکتے ہیں دوسرے فریق کیخلاف آپ کارروائی نہیں کرسکتے ۔ ایک کالم میں دی گئی اراضی کیلئے 12کروڑ 90لاکھ تو مخالف فریق دینے کو تیار ہیں 33ملین روپے مخالف فریق کیوں دے ۔ اخراجات کیوں کوئی دے گا جبکہ غلطی بھی آپ کی ہے آپ یہ تمام واجبات فروخت کنندہ سے کیسے وصول کرسکتے ہیں آپ کو اپنا کیس ثابت کرنا پڑے گا کہ اس ڈیل میں آپ کے افسران کے علاوہ مخالف فریق ملوث تھے کچھ نہ کچھ منافع وہ آکر چاہیں تو دے دی وہ بھی مجبور نہیں کرینگے ۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپ کے افسران کو سزائیں ہوچکی ہیں اور معاملات ختم ہوچکے ہیں اور اب اس کا آکشن کرنے لگے ہیں یہ جو پیسے آپ کو مل رہے تھے آپ کو وصول کرلینا چاہیے تھا ۔ ہم کسی کو نقصان نہیں دینگے آپ کو پالیسی تیار کرکے آنی چاہیے تھی ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہاکہ عدالت کے روبرو تمام فریق برابر ہیں کچھ منافع کی حد تک تو ای او بی آئی کا حق بنتا ہے۔ طارق محمود نے کہا کہ بولی اس لئے نہیں ملی کہ انہوں نے خود ہی کہہ دیا تھا کہ ہم نے بولی صرف اراضی کی ویلیو کا جائزہ لینے کے لئے دی گئی ہے تو پھر کس نے بولی دینی ہے اگر گاہک کو پتہ ہوگا کہ وہ یہ اراضی ہے جس کو فروخت ہی نہیں کیا جاسکتا تو اس کی بولی کیوں دے گا ان کو پہلے سوٹ فائل کرنا پڑے گا ڈگری حاصل کرنا پڑے گی، میڈیا میں ای او بی آئی کے حوالے سے کے حوالے سے کچھ کیا گیا اس سے تو کسی نے اراضی کی بولی دینی ہی نہیں ایس اے رحمان نے کہا کہ ایڈن گارڈنز نے کرپشن کی ہے اور دھوکہ سے ڈیل کی تھی۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ ای او بی آئی میں سب ہی سب فراڈ ہے اور دو تین مہینے میں ا چانک اس پراپرٹی کو کیوں فروخت کیا گیا یہ پنڈورہ بکس ہے جو نہیں کھول سکتے اور نہ ہی اس کو فیصلہ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ جسٹس انور نے کہا کہ آپ سارے معاملے کا جائزہ لے لیں پھر فیصلہ کرلیں اب تو یہ اراضی بھی مہنگی ہوگی مگر مقدمہ بازی کی وجہ سے کوئی خرید نہیں ر ہا ہے ۔ چیئرمین نے کہا کہ اراضی کی ویلیو تو ضرور ہے مگر کیس سپریم کورٹ میں ہے اس لئے فیصلہ نہیں ہورہا ہے۔ جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ ہم آپ کو اس حوالے سے آخری بار غور کا موقع دے رہے ہیں بصورت دیگر عدالت فیصلہ کرے گی عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 10 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی بحران کا شکار ، راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے انکار کردیا ، کنٹریکٹ دستخط کئے بغیر ہی بورڈ کو واپس بھجوا دیا ،پی سی بی نے اظہر خان کی جگہ راشد لطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا تھا ... مزید
-
گینز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے موقف کی تائید کردی،ادارے نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کیلئے کہا ، گینز کا آفیشل ویب سائٹ پر بیان جاری
-
پاکستان ہر طرح کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے،یہاں آکر خیالات یکسر بدل گئے، غیر ملکی کھلاڑی، عالمی برادری پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے،یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا، یہاں کے ... مزید
-
پاک بھارت سیریز پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا تھا، ذکا اشرف،حفیظ سے زبردستی استعفیٰ لینے کا اقدام نامناسب ہے، ٹیم کے اتحاد میں فرق پڑے گا،چھوٹے ملازمین کو فارغ نہیں کرنا چاہیے، بگ تھری نے حمایت کے بدلے ... مزید
-
عبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا،حفیظ کی جگہ اکرم سے استعفیٰ لینا چاہیے تھا، آفریدی کو کپتان بنانا مناسب ہوگا، عبدالقادر
-
عامر سہیل قلیل مدت کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر ،افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17اپریل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ، راشد لطیف اس میں وکٹ کیپنگ کی ٹریننگ دینگے
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی میں دو ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کردیا،5جون سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز ورلڈ کپ کی ٹیموں کیلئے تربیتی کیمپ کراچی اور لاہورمیں لگے گا
-
وزیراعظم نے صدر کوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سمری ارسال کردی ،منظوری کے بعدآج عہدے کاحلف اٹھانے کاامکان ہے
-
سبزی منڈی کا کنٹرول سی ڈی اے سے لیکر اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ ، رواں ما ہ سے شہر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز اور پولیس ... مزید
-
کچہری حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وکلاء کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور مفت علاج معالجے سے متعلق سفارشات مسترد کردیں ،وکلاء کا لائسنس ہی ان کا اسلحہ ہے اس طرح کی اجازت نہیں دے سکتے، وکلاء تنظیمیں فنڈز ... مزید
-
سپریم کورٹ میں مختلف پھلوں کا باغ لگانے کا فیصلہ ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت تمام ججز اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا آج لگائیں گے
-
اسلام آباد‘ سبزی منڈی دھماکہ میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں فراہم کیچپ میں سے کاکروچ نکل آیا ،شازیہ مری ششدر رہ گئیں ، معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے علم میں لانے کیلئے کاکروچ والا کیچپ نمونے ... مزید
-
وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کو 109.864ارب روپے فراہم کر دیئے
-
گمشدہ طیارہ: مزید سگنلز موصول، تلاش جاری، اگر انہیں مزید سگنل موصول ہوئے تو انہیں امید ہے کہ انہوں "دنوں" میں ایسا کچھ مل سکتا ہے جس کے سبب وہ طیارے کی"حتمی جگہ "کی تصدیق کر سکتے ہیں، اینگس ہیوسٹن
-
ترکش اپوزیشن لیڈر پر پارلیمنٹ میں لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی
-
روسی ایجنٹ یوکرین میں افراتفری پھیلا رہے ہیں‘امریکہ ، روس علیحد گی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پڑوسی ملک یوکرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے، جا ن کیر ی
-
انڈونیشیا میں انتخابات: اپوزیشن جماعت PDI-P کو برتری حاصل
-
اسرائیلی عدا لت نے فلسطینی اولمپیئن کو بیت اللحم جانے سے روک دیا ،ملٹری کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے ، اسرائیلی عدا لت
-
افغانستان ، صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا ، پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار حتمی برتری حاصل کرنے میں کا میا ب نہیں ہو گا دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے گی،صدارتی امیدوار ... مزید
-
ایران صرف دوماہ میں جوہری بم تیار کرسکتا ہے‘امریکہ، تہرا ن کے پا س جوہری بم کی تیاری کے لیے درکار ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری
-
جرمن کابینہ نے دوہری شہریت کے قانون کی منظوردیدی ،نئے قانون کے تحت ملک میں بسنے والے تقریباً تین ملین ترک نژ اد شہریوں کی نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے گی
-
2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہوں ، ہیلری کلنٹن
-
ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں ، امریکہ ،ایران اور روس کے درمیان تیل کی مصنوعات کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ،ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے مذاکرات پر گہری ... مزید
-
دنیا بھر میں دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ، نائیجرین اسلامی گروپ،نائیجیریا میں فوج معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے ، انتہائی بے رحمانہ انداز سے مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ، بیان ... مزید
-
توانائی بحران‘مراکش نے بجلی کی بچت کیلئے نئی قومی پالیسی کا اعلان کر دیا،15 ہزار مساجد کو زیادہ سے زیادہ40فیصد بجلی کے استعمال کی اجازت ہو گی،سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال کو 30 فی صد تک لایا جائیگا،مساجد ... مزید
-
مصر کی مختلف جامعات وتعلیمی اداروں میں اخوان المسلمون کے حامی و مخالف طلباء میں غیر معمولی کشیدگی،فائرنگ سے متعدد طلبا ء زخمی
-
اتحادی و افغان فورسز کا مشترکہ آپریشن‘ بارڈر پولیس کیساتھ جھڑپ میں 44 طالبان ہلاک‘ درجنوں زخمی
-
شام کے شہر حمس میں 2 کار بم دھماکے، 25 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
-
” وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں دہشت گردی“، فروٹ منڈی میں دھماکے سے23افراد جاں بحق، درجنوں زخمی۔ متعدد کی حا لت تشویشناک ،ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا ... مزید
-
آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس، ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افغانستان سے ایساف فوجوں کے انخلاء کے سرحدی علاقے ... مزید
-
گذشتہ حکومت نے بارودی مواد کی نشاندہی کیلئے 100 کروڑ کے چار سکینر قرضے پر خریدے، وزیر داخلہ، ان میں چار سکینر میں کوئی صلاحیت نہیں تھی، اب جدید ٹیکنالوجی لاکر تمام کارروائیوں کا سدباب کیا جائے گا،چوہدری ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی ریلوے سٹیشن دھماکوں سے اظہا رلا تعلقی،عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں ہم انکی مزمت کر تے ہیں، حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے ... مزید
-
حج پالیسی کا اعلان، 21 اپریل سے درخواستیں وصول کی جائینگی ،ایک حاجی بھی مفت نہیں بھجوائینگے، 20 فیصد کوٹہ کے تحت کل 1لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی عازم حجاز ہونگے، شمالی اضلاع سے 2لاکھ 62 ہزار 231 اور جنوبی ... مزید
-
یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی ، مسئلہ خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،حل نہ کیا گیا تو بڑی تباہی ہوسکتی ہے ، وقت آگیا ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ... مزید
-
ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ سے 11افرادجاں بحق ،12زخمی ہوگئے
-
بھارت میں نئی حکومت قائم ہوتے ہی مذاکرات پھر سے شروع ہوجائیں گے‘ اسحق ڈار،وزیراعظم نواز شریف تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں ‘وزیر خزانہ کا امریکی تھنک ٹینک ... مزید
-
پاکستان اورچین کے مابین معاشی و تجارتی روابط میں تیزی آئی ہے، شہبا ز شریف،چینی قیادت کو پاکستان میں توانائی بحران کی سنگینی کا بھر پور احساس ہے، چین ایک مخلص دوست کی طرح پاکستان کے عوام کو مشکلات ... مزید
-
ای او بی آئی بدعنوانی کیس، چیئرمین کو ڈی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے اراضی کی فروخت بارے کئے گئے معاہدوں ، اراضی کی دوبارہ بولی دلوانے سمیت معاملات پر حتمی فیصلے کرنے کے لیے دو ہفتوں کی آخری مہلت،ای ... مزید
-
مشرف کو پی این ایس شفا کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی انتظامات سخت، سا بق صدر کے علاج ومعالجے کے لیے ماہرین طب کی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ،مشرف کیخلاف ن لیگ کے وزراکی بیان بازی نے حکومت ... مزید
-
پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،پانچ سالہ مدت کے عالمی بانڈز پر شرح منافع 7.25 فیصد ، دس سالہ یوروبانڈ ز پر8.25 فیصد سالانہ سود ادا کرناہو گا، بانڈز کا اجراء نیویارک اسٹاک ایکسچینج ... مزید
-
حکومت کی طرف سے بھاری قرضوں سے ملک کے بنکنگ کے شعبہ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،عالمی بنک کا انتباہ، جی ڈی پی کی شرح نموبہتر لیکن چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ترقی کی رفتارکو برقرار رکھناہوگا، رواں مالی سال ... مزید
-
میری جو تقریر دکھائی جارہی ہے وہ جون2006ء کی ہے آج کی نہیں ،خواجہ آصف،وزیردفاع کی حیثیت سے دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کر رہا ہوں آمر کے اس وقت بھی خلاف تھا اور آج بھی ہوں،فوج ایک ادارہ ہے جنرل ضیاء ... مزید
-
لاہور ،نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں جماعت کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک تھے
-
فیصل آباد، الیکشن ٹریبونل نے (ن) لیگ کے ایم این اے شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کو ایم این اے قراردیدیا، جیتا ہوا امیدوار نااہل ہوجائے یا وفات پا جائے ... مزید
-
سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ،پے در پے دہشت گر دی کے واقعا ت کے بعد سیا سی جما عتو ں نے بھی حکو مت پر دبا ؤ بڑھادیا‘ حکو متی مشکلا ت میں اضا ... مزید
-
ٹریڈڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل، گیلانی کی طلبی ، ایف آئی اے نے 14 سوالوں پر مبنی نوٹس بھیج دیا،سابق وزیراعظم کو11 اپریل کوتحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکرمالی اسکینڈل میں سامنے آنے والے حقائق کی وضاحت ... مزید
-
ٹانک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 راہگیر وں سمیت 5 افراد جاں بحق ،شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ چارعسکریت پسند ہلاک
-
سکینرز کی خریداری میں کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی چڑھنے کو تیار ہوں،رحمن ملک ،طالبان کاحملوں کو حرام قرار دینا کافی نہیں تمام گروپوں کو بیان حلفی دینا چاہیے کہ مذاکرات کے دوران کوئی حملہ نہیں کیا ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.