گوجرانوالہ میں پاک فوج کا مشاق طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ،پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید،حا دثہ فنی خرا بی کے با عث رونماء ہو ا،آئی ایس پی آر

بدھ 9 اپریل 2014 06:29

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) گوجرانوالہ میں آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح گوجرانوالہ کے راہوالی کینٹ میں آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک طیارہ فنی خرابی کے باعث کنٹرول سے باہر ہو کر گر گیا جس کے بعد طیارہ کا ایک حصہ گوجرانوالہ ائر بیس اور دوسرا حصہ ڈی سی کالونی میں جا ٹکرایا ۔

ذرائع کے مطابق طیارے گرنے کے بعد اس میں فوراً آگ لگ گئی اور طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں میجر علی اور کیپٹن شجاع شاملہیں۔ طیارہ گرنے کے بعد فوری بعد تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :