شہزادہ ولیم اور کیتھرین کمسن شہزادے کے ہمراہ نیوزی لینڈ پہنچ گئے

منگل 8 اپریل 2014 06:17

ویلنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء )برطانیہ کے کم سن شہزادہ جارج اپنے والدین شہزادہ ولیم اور کیتھرین کے ساتھ آٹھ ماہ کی عمر میں پہلی بار پیرکو سرکاری دورے پر نیوزی لینڈ پہنچے ہیں ، یہ بات اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتائی ۔

(جاری ہے)

تیز ہواؤں ، بارش اور کم حد نگاہ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے تین ہفتے کے دورے کے آغاز پر ویلنگٹن میں شاہی جوڑے کا استقبال کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ جارج کو گزشتہ سال 22جولائی کو پیدائش کے بعد عوامی سطح پر دیکھا جائے گا ۔ان کی خاندانی رہائش کنگسٹن پیلس نے کہا ہے کہ پورے دورے میں جارج کئی چند مخصوص تقریبات میں شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :