سماجی ویب سائٹ کے باعث نوجوان نسل حقیقی رشتوں سے دور ہونے لگی،رپورٹ،کئی خواتین نہ صرف قیمتی جائیدادیں بلکہ عزت بھی گنوا بیٹھی ہیں،سماجی حلقوں کا اظہارتشویش

پیر 7 اپریل 2014 06:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) سماجی ویب سائٹس کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے خونی رشتوں سے دور ہوتی جارہی ہے جبکہ کئی خواتین کے رشتے محض ان ویب سائٹس کی وجہ سے ٹوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک اور ٹویٹر کے زیادہ استعمال سے خواتین کو 40 فیصد سچے رشتے جبکہ 60 فیصد جعلی لوگوں سے واسطہ پڑا جس سے نہ صرف ان کو اپنی قیمتی جائیداد سے محروم ہونا پڑا بلکہ کئی خواتین اپنی عزتیں تک گنوا بیٹھی ہیں جس پر سماجی و عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازالہ کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے تاہم سماجی ویب سائٹس نے قریبی اور خونی رشتوں کے درمیان کافی فاصلے پیدا کردئیے ہیں۔ اولاد والدین کو وقت دینے کیلئے تیار نہیں‘ بھائی بہنوں سے نالاں ہورہے ہیں اور شوہروں کو بھی اپنی بیویوں سے شکایات پیدا ہورہی ہیں۔