عابد شیر علی نے گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

پیر 7 اپریل 2014 06:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے عوام کو نوید دی ہے کہ گرمیوں میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی مگر گزشتہ برسوں جتنی نہیں یہ خوش خبری وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دی۔

(جاری ہے)

موسم گرما کے دوران شہروں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، وزیر مملکت پانی و بجلی کی بات خوش گمانی نہیں، کہتے ہیں گرمیوں سے پہلے 2 ہزار میگا واٹ تک بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی تاہم جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔

اس وقت ملک بھر میں بجلی کی طلب 11 ہزار 600 میگا واٹ ہے، جو گرمیوں میں بڑھ کر 19 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جاتی ہے، وزیر مملکت پانی و بجلی نے اپنا کہا سچ کر دکھایا تو موسم گرما کچھ آسانی سے گزر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :