ایران اور پاکستان 8 اپریل سے آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

اتوار 6 اپریل 2014 04:43

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) ایران اور پاکستان 8 اپریل سے آبنائے ہرمز میں چار روزہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ کے آپریشنز کے لیے سیکنڈ ان کمانڈ رئیر ایڈمرل شاہرام ایرانی نے کہا کہ پاکستانی بحریہ کا بیڑہ جنوبی ایرانی بندرگاہ بندر عباس پہنچ چکا ہے جہاں یہ بڑہ آٹھ اپریل سے شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحری بیڑہ امن اور ددوستی کا پیغام دے رہا ہے جبکہ یہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان قومی تعاون کے فروغ میں معاون ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحری بیڑے میں میزائل لانچر جنگی بحری جہاز ‘ لاجسٹک جنگی بحری جہاز اور جدید آبدوز شامل ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی بحری حکام بحری بیڑے کے قیام کے دوران آفیشل میٹنگز بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :