وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے میں امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 6 اپریل 2014 04:28

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور صوبے میں سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال کیلئے بلوچ حکومت کے اقدامات کو سراہا وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت صوبائی حکومت کیانتظامی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گی ۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں کھیلوں اور یوتھ فیسٹول میں دو ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو کہ نوجوانوں کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منظم کیا گیا ہے ۔