اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تمباکو نوشی کے قانون پر عمل درآمد کے لئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ،پبلک مقامات،پارکوں،کھیل کے میدانوں،ہوٹلوں، ریستورانوں،پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرانسپورٹ اڈوں،ہسپتالوں، سینماگھروں،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات پر تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہوگی

جمعہ 4 اپریل 2014 06:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) اسلام آباد انتظامیہ نے انسداد تمباکو نوشی کے قانون پر عمل درآمد کے لئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پبلک مقامات،پارکوں،کھیل کے میدانوں،ہوٹلوں، ریستورانوں،پبلک ٹرانسپورٹ،ٹرانسپورٹ اڈوں،ہسپتالوں، سینماگھروں،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سمیت اہم مقامات پر تمباکو نوشی پر ممکمل پابندی ہوگی۔

ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق جمعرات کے روز اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) اسلام آبادمریم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد تمباکو نوشی قانون کے تحت تمام پبلک مقامات پر تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال اور تمباکو نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور پارکوں ، کھیل کے میدانوں ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، بس اڈوں ، ہسپتالوں، سینما گھروں اور تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی منع ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ اور قید کی سزا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سماجی تقریبات کو تمباکو کے بھی تمباکو نوشی سے پاک قرار دیا گیاہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے این او سی ضروری ہوگا ۔

اجلاس میں کیڈ کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ، سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی کے لئے وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد ، اسکولز اور کالجز میں کیڈ کے تعاون سے ورکشاپس کا انعقاد کرے گا اور تمام تعلیمی اداروں کو تمباکو سے دھویں سے پاک رکھا جائے گا۔

تمباکو نوشی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیوپر تمباکو نوشی کے مضراثرات اور انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے آگاہی پر وگرام منعقد کرے گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں پہلا Tobacco Secession Clinicبھی قائم کردیا گیاہے اور کیڈ نے Air Qualityکے سلسلے میں 100ہوٹلز کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :