مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دئیے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر،پرویز مشرف سابق آرمی چیف اور سابق صدر ہیں‘ والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے‘ درخواست گزار شاہجہاں ایڈووکیٹ

جمعہ 4 اپریل 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک روانگی کی اجازت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شاہجہاں ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں۔ ان کی والدہ دبئی میں بیمار ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحت کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتا ہے۔ پرویز مشرف کا نقل و حمل کا حق متاثر ہورہا ہے لہٰذا انہیں والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے۔