کمانڈو کی کمان دم توڑ چکی ،صرف اس کا ڈر رہ گیا ، جلد ختم ہو نے وا لا ہے ، خورشید شاہ ، حکو مت طا لبان سے مذکرات کر نے میں سنجیدہ ہے مگر طا لبان کی نیت کچھ اور ہے،پرویز مشرف کے خلاف12 اکتو بر کو چھوڑ کر3نو مبر کا کیس چلا نا ایسے ہے جیسے ماں باپ کو چھوڑ کر بچے سے پو چھا جا ئے کہ وہ کیسے پیدا ہواجس کی وجہ سے اس کیس پر سوالیہ نشان آگئے ہیں، تقریب سے خطاب /میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 07:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ کمانڈو کی کمان دم توڑ چکی ہے اب صرف اس کا ڈر رہ گیا ہے جو بھی جلد ختم ہو نے وا لا ہے حکو مت طا لبان سے مذکرات کر نے میں سنجیدہ ہے مگر طا لبان کی نیت کچھ اور ہے پرویز مشرف کے خلاف بارہ اکتو بر کو چھوڑ کر تین نو مبر کا کیس چلا نا ایسے ہے جیسے ماں باپ کو چھوڑ کر بچے سے پو چھا جا ئے کہ وہ کیسے پیدا ہواجس کی وجہ سے اس کیس پر سوالیہ نشان آگئے ہیں اگر اب حکو ،مت نے کیس داخل کیا ہے تو کچھ ہونا بھی چاہیئے۔

وہ سکھر میں اپنی رہا ئش گا ہ پر کا رکنان کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جب پرویز مشرف با ہر جا ئیں گے تو اسے بھا ئی بندی نہیں تو کیا کہا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بڑا افسوس ہے کہ حکو مت نے طا لبان سے مذکرات کے دوران عقل کل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپوزیشن سے رابطہ تک نہیں کیا اگر جما عت اسلامی یا تحریک انصاف سے کیا ہو تواس کامجھے علم نہیں تا ہم دیگر اپوزیشن جما عتوں پیپلز پا رٹی ، اے این پی ، جے یو آئی ، مسلم لیگ (ق) یا دیگر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر ملک نواز شریف کی پا لیسیوں کی وجہ سے تکلیف میں آگیا ہے تو عوام پریشان نہ ہوں کیونکہ ہمیشہ تو نواز شریف کی حکو مت نہیں چلے گی ہم ماضی کی سیا ست کو دہرانا نہیں چا ہتے آج وہ سیا ست نہیں ہو تی جو ضیا ء الحق یا ایوب خان کے دور میں ہوتی تھی ہمیں اجلاس کر نے کے لیے بھیس تک بدل کر جا نا پڑتا تھا ملک و قوم کی خاطر مو جودہ حکو مت کی ہر غلط فیصلے کو نظر انداز کر نے کے لیے تیار ہیں انشاء اللہ ذو القفار علی بھٹو کا رو ٹی کپڑا کا خواب ضرو ر پو را ہو گا ہم نے آج تک جو کچھ کیا ہے وہ جمہو ریت کے لیے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :