پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتعیناتی میں کمیٹی کوبااختیاربنانے کیلئے آئین میں ترامیم کرنے کافیصلہ،مزیدمشاورت وکلاء اوربین الاقوامی قوانین کے فورم سے بھی استفادہ حاصل کرنے کافیصلہ،اجلاس میں کمیٹی کوججزتعیناتی کے حوالے سے بااختیاربنانے کیلئے مختلف تجاویزدی گئیں،مخدوم شاہ محمودقریشی، ہم چاہتے ہیں کہ کمیٹی زیادہ سے زیادہ بااختیارہو،اس میں اگرآئین میں ترمیم کرنے کی ضرورت پڑی تووہ بھی کریں گے ، کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں آئندہ کی صورتحال اورسفارشات کی تیاری کے حوالے سے غورکیاجائیگا،جلدسے جلدآئین میں ترمیم کی جائیگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتعیناتی میں کمیٹی کوبااختیاربنانے کیلئے آئین میں ترامیم کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔اس پرمزیدمشاورت وکلاء اوربین الاقوامی قوانین کے فورم سے بھی استفادہ حاصل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔جمعرات کوپارلیمانی کمیٹی کے کنونینرسینیٹرفاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مخدوم شاہ محمودقریشی ،رفیق رجوانہ ،حاجی عدیل سمیت دیگرممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم شاہ محمودقریشی نے بتایاکہ کمیٹی کے اجلا س میں وکلاء سندھ ہائیکورٹ اوربلوچستان بارکے صدورسمیت دیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں کمیٹی کوججزتعیناتی کے حوالے سے بااختیاربنانے کیلئے مختلف تجاویزدی گئیں کیونکہ ججزتعیناتی کمیٹی کاموجودہ طریقہ کارسے وکلاء نے بھی عدم اعتمادکااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ قائمہ کمیٹی صرف ڈاکخانے کے طورپرکام نہ کرے بلکہ بااختیارہو،کسی جج کانام ڈراپ یااس کی حتمی منظوری دینے کیلئے اپناکرداراداکرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کمیٹی نے سینئروکلاء اوربین الاقوامی لاء فورم سے بھی رابطہ کرکے اس پرمزیداپ ڈیٹس لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کمیٹی زیادہ سے زیادہ بااختیارہواوراس میں اگرآئین میں ترمیم کرنے کی ضرورت پڑی تووہ بھی کریں گے اورآئین میں ترمیم کرنے کے حوالے سے آپشن پرغورکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں آئندہ کی صورتحال اورسفارشات کی تیاری کے حوالے سے غورکیاجائیگااورجلدسے جلدآئین میں ترمیم کی جائیگی۔