سابق صدر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ساتھ دینگے،چوہدری شجاعت، آئین شکنی ہوئی تو تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 3 اپریل 2014 06:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو نقل حرکت سے نہیں روکا ، سابق صدر بیرون ملک گئے تو واپس پاکستان آئینگے ، سابق صدر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ساتھ دینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے آئین نہیں توڑا بلکہ آئین شکنی کی ہے تو سابق صدر وہ ثابت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرویز مشرف کو بیرون مل جانے کے لئے اجازت دینی چاہیے ۔ سابق صدر کا بیرونی ملک جانا قانونی نہیں سیاسی مسئلہ بن گیا ہے وہ بیرون ملک گئے تو پاکستان واپس ضرور آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھی صدر کے ساتھ ہے کیونکہ وہ پاک فوج کے سابق جرنیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کے لیے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو نقصان ہوگا اگر آئین شکنی ہوئی تو تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔