جنوبی وزیرستان میں 16قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ، تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جنگ اب دوبارہ شروع ہوجائے گی، عمر خراسانی،سیزفائرکے بغیربھی مذاکرات ہوسکتے ہیں ،شاہداللہ شاہد،جنگ بندی میں توسیع کافیصلہ نہیں ہوا،جنگ بندی کے دوران کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیاگیا،ترجمان کالعدم تحریک طالبان

جمعرات 3 اپریل 2014 05:53

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل۔2014ء)پولیٹکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔سرکاری زرائع کے مطابق رہا کرنے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے سرچ اپریشن کے دوران سال ، دو سال پہلے گرفتار کیا تھا ان میں میرا جان، عبداللہ جان، سلامت خان، بادشاہ گل، عبدالعزیز، نورزادہ، سٹا جان، صدام حسین، ضیا الدین، شیرپاو، ریاض علی، میرعالم، شیر عالم احمد خان، اقبال، نور عالم شامل ہیں زرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور تعلق محسود ایریا سے ہے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے رابطے کرنے پر ان کی رہائی کی تصدیق کردی اسلام زیب کا کہنا تھا کہ یہ بے گناہ قبائلی تھے ان کو سرچ اپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ان کو سینٹر صالح شاہ کی ضمانت پر رہا کردیا ان کا تعلق مذاکراتی عمل سے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ادھرطالبان رہنما خالد عمر خراسانی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جنگ اب دوبارہ شروع ہوجائے گی،حکومت امن نہیں چاہتی اب عوام مرینگے، خدا نے اس قوم کو روتے ہی رہنے دیا ہے، مشرف کے مسئلے کا حل نام ای سی ایل سے ہٹا کر نکالا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو جاری اپنے بیان میں تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کمانڈر خالد عمر خراسانی نے کہا کہ تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہیں کی فائر بندی کے دوران حکومت کی جانب سے وعدہ شکنی ہوئی اور جو نقصان ہوا وہ حکومت ، فوج اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بااثر طبقے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں فائر بندی میں توسیع کا فیصلہ نہ ہونے کے بعد جنگ دوبارہ شروع ہوجائے گی اور توسیع نہ ہوئی تو پھر بم دھماکے کرینگے حکومت امن نہیں چاہتی اب عوام مرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی نہ ہونے کا نقصان پاکستان کو ہوگا طالبان کو نہیں بنگلہ دیش میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 ہار گئی مشرف کے مسئلے کا حل نام ای سی ایل سے ہٹا کر نکالا جارہا ہے پاکستان کے مسائل قوم کے خود پیدا کئے ہوئے ہیں خدا نے اس قوم کو روتے ہی رہنے دیا ہے ۔

ادھرکالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدنے کہاہے کہ سیزفائرکے بغیربھی مذاکرات ہوسکتے ہیں ،جنگ بندی میں توسیع کافیصلہ نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان کامزیدکہناہے کہ جنگ بندی کے دوران کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیاگیا۔مرکزی شوریٰ کااجلاس جلدمتوقع ہے ،مشاورت کے بعدہی سیزفائرکافیصلہ کیاجائیگا۔جنگ بندی پرمشاورت جاری ہے ،اختلاف رائے بھی موجودہے۔