خیبرپختون خواہ اسمبلی میں تحریک انصاف فارورڈ بلاک ایک کھلی حقیقت ہے،قربان علی خان،چودہ صوبائی اسمبلی ارکان موجود ہیں اور پانچ ارکان نے فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے،فوکل پرسن

بدھ 2 اپریل 2014 04:41

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) تحریک انصاف خیبرپختون خواہ اسمبلی میں فاروڑ بلاک (ھم خیال گروپ) کے فوکل پرسن قربان علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ اسمبلی میں فارورڈ بلاک ایک کھلی حقیقت ہے۔ان کے پاس چودہ صوبائی اسمبلی کے ارکان موجود ہیں اور پانچ ارکان نے فاروڈ بلاک میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔فاروڈ بلاک تحریک انصاف کو مافیا اور قبضہ گروپ سے نجات دلائیں گا۔

تبدیلی اورعوامی انصاف کا اصل خواب کی تکمیل کے لیے کام کرتے رہے گئے۔کارکنان میں مایوسی کو ختم کرنے کے لیے علم بغاوت بلندکیا ہے۔ سودہ بازی نہیں کرئے گئے اصولوں کی سیاست کریں گئے تحریک کا حصہ ہیں اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے والے قوتوں کی نشان دہی کردی ہے۔عمران خان بروقت کاروائی کرکے پارٹی کو بچائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب بدرشی میں اپنے حجرے میں ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑھ تعداد بھی موجود تھی۔تحریک انصاف خیبرپختون خواہ اسمبلی میں فاروڑ بلاک (ھم خیال گروپ) کے فوکل پرسن قربان علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ چند ممبران کے علاوہ زیادہ تر ممبران اسمبلی کو نظرانداز کررہے ہیں پارٹی یا حکومت میں کوئی بھی کام مشاورت سے نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ خوش آمدیو کا ایک ٹولہ ان کے ارگرد ہر وقت موجود رکھتا ہے۔

ارکان اسمبلی کو ملاقات کا وقت تک نہیں دیا جاتا۔کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے کارکنان اور پارٹی عہدہ داران میں مایوسی پیدا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو بھر پور مینڈیٹ دیا ہے مگر چند قوتیں اس عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہی ہیں۔ہم عوام کو حقیقی جمہوریت کے ثمرات دلاوانے کے لیے میدان میں نکل آئیں ہیں۔کسی کو بھی پارٹی ہائی جیک کرنے نہیں دئے گئے۔