حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج بر آمد ہونا شرو ع ہو گئے ، نوازشریف ،متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے،ہوائی اڈوں کو عا لمی معیار کے مطابق ترقی دینے کیلئے اقداما ت اٹھائے،سرمایہ کاری میں ترکی کی دلچسپی باہمی دوستی کا بہتر اظہارہے،وزیر اعظم کی ترک کمپنیوں کے وفد سے ملاقات

بدھ 2 اپریل 2014 04:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج بر آمد ہورہے ہیں، متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں ترک کمپنیوں کے سربراہوں ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کیاہے اورسرمایہ کاروں کیلئے خصوصاًتوانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں سمیت پاکستان کی معیشت میں بے شمارمواقع ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت عالمی معیار کے مطابق ہوائی اڈوں کوترقی دینے کے اقداما ت کررہی ہے،ملکی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاری میں ترکی کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاک ترک دوستی کا بہتر اظہار ہے۔ترک کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز نے کہاکہ ان کے پاس انتظامی اورہوائی اڈوں کی توسیع کاوسیع تجربہ ہے جسے بروئے کار لاتے ہوے وہ پاکستان کو ہوائی اڈوں کی تعمیر میں ہر ممکن تیکنیکی تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :