سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت سنبھلنے لگی، زریں مشرف کی حا لت بہتر تاہم انہیں ابھی مزید کچھ دن آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ ذرائع

منگل 1 اپریل 2014 06:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء )شارجہ میں زیر علاج مشرف کی والدہ کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے شارجہ میں ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اپنے اہل خانہ سے بھی مستقل بات چیت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زریں مشرف کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے تاہم انہیں ابھی مزید کچھ دن آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ سابق صدر کی والدہ کیلئے ہسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :