سابق صدر کی عدالت سے واپسی پر طبیعت پھر خراب ہوگئی ،دورباہ آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

منگل 1 اپریل 2014 06:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت سے واپسی پر پھر طبیعت خراب ہوگئی ۔دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سنگین غداری مقدمے میں صدر پرویز مشرف جب اے ایف آئی سی ہسپتال سے اسلام آباد خصوصی عدالت میں پیشی کے لئے نکلے تو ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے اور اس قابل نہیں کہ آپ عدالت جائیں لیکن پرویز مشرف نے کہا وہ کسی بھی نفع نقصان کے خود ذمہ دار نہیں اور انہوں نے ایک شیٹ پر دستخط کر دیئے ۔

خصوصی عدالت میں پہنچنے کے بعد جب سماعت ختم ہوئی اور ان پر فرد جرم عائد ہوء تو وہ جب واپس اے ایف آئی جانے لگے تو راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ان کا بلڈ پریشر ہولو ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کر کے انہیں دوبارہ آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی لگا دی اس سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ چک شہزاد یا کسی اور جگہ منتقل ہو جائیں گے ۔