سند ھ میں امن کیلئے 11سالوں میں 225ارب 24کروڑ خرچ مگر معاملہ جوں کا توں،رواں سال کا بجٹ 50سے بڑھا کر 58ارب کر دیا گیا

پیر 31 مارچ 2014 06:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)سندھ حکومت نے امن وامان کی بحالی پر گزشتہ 11سالوں میں 225 ارب24 کروڑ اور49 لاکھ خرچ کئے ہیں جس میں رواں مالی سال کے بجٹ میں رکھے گئے50 ارب جو اب بڑھ کر58 ارب تک پہنچائے گئے اعداد وشمار شامل نہیں مگر پھر بھی سندھ کے بڑے شہر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے امن وامان کی بحالی کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے سندھ پولیس کے لئے45 ارب اور باقی رقم دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر خرچ ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران ،اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے ا داروں کے جوانوں اور افسران کی شہادتوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں ،بلٹ پروف جیکٹ ،ہیلمنٹ اور جدید اشیاء کے لئے8 ارب روپے الگ سے آؤٹ سائیڈ بحث سے رقم خرچ کی جارہی ہے جس کے لئے سندھ اسمبلی سے ایک بل بھی منظور کرایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :