لاکھوں تارکین وطن نے پاکستان میں موجود خاندانوں اور اراضی کو لاحق خطرات بارے سپریم کورٹ خصوصی سیل میں درخواستوں کا انبار لگا دیا

پیر 31 مارچ 2014 06:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم لاکھوں تارکین وطن نے پاکستان میں موجود خاندانوں اور اراضی کو لاحق خطرات بارے سپریم کورٹ خصوصی سیل میں درخواستوں کا انبار لگا دیا ہے تارکین وطن نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی جانب سے ان کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے، بیسیوں نئی درخواستوں میں کئی اہم قسم کے مسائل پر نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہیومن رائٹس میں تارکین وطن کے لیے بنائے گئے خصوصی سیل میں تارکین وطن کی درخواستوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے کئی درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں پاکستان میں تارکین وطن کی جائیداد دکانوں ، بچوں پر مقدمات سمیت کئی اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :