ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خطوط رحمن ملک نے لکھے ہیں ، رانا ثناء اللہ ،ماضی میں بھی پنجاب حکومت کیخلاف ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں ،بلاول پنجاب آنا چاہتے ہیں تو انہیں فول پروف سکیورٹی دینگے ،مذاکرات کی کامیابی کیلئے طالبان کوجنگ بندی کرنا ہوگی ،میڈیا سے گفتگو ، حکومت پنجاب کے ایک وزیر کا مجھ پر خط کا الزام بے بنیا د ہے ،وفاقی حکومت خواجہ شریف کیس کی انکوائری کرائے اور عوام کے سامنے لائے ، رحمن ملک

پیر 31 مارچ 2014 06:42

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خطوط خط رحمن ملک نے لکھا ہے ، ماضی میں بھی پنجاب حکومت کیخلاف وہ ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں ،فیصل آباد جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگر پنجاب میں آنا چاہتے ہیں تو انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط رحمان ملک نے لکھا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں چوکے چھکے لگتے رہتے ہیں رحمان ملک نے ماضی میں اپنے دور حکومت میں پنجاب حکومت کو نقصان پہنچانے اور حکومت کیخلاف ایسی حرکتیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں امید ہے جنگ بندی مزید آگے بڑھے گی مذاکرات کی کامیابی کیلئے طالبان کو جنگ بندی کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

ادھرسابق وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ایک وزیرکا مجھ پر لکھے گئے خط کا الزام بے بنیاد ہے ،وفاقی حکومت خواجہ شریف کیس کی انکوائری کرائے اوراس کوعوام کے سامنے لائے ،جس میں پنجاب حکومت کے کچھ عناصرخواجہ شریف الدین کے قتل کی سازش تیارکرنے کے منصوبے بناکرپی پی پی لیڈرشپ کوبدنام کرنے کی کوشش کی،اس پرانکوائری کمیشن نے پہلے سے جھوٹے مقدمے کاحکم دے رکھاہے ۔

یہ بات رحمن ملک کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے اس الزام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراپنے وکیل کوقانونی چارہ جوئی کاکہاہے ۔انہوں نے اس معاملے پرسپریم کورٹ آف پاکستان سے تحقیقات اورازخودنوٹس کامطالبہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دشمنی میں اتناجھوٹ نہ بو لاجائے کہ عرش بھی ہل جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرخط لکھنے کے ثبوت راناثناء اللہ کے پاس ہے تو وہ عدالت میں پیش کریں۔