ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11برس مکمل ہوگئے،مارچ 2003ء کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد میں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا

اتوار 30 مارچ 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) 30مارچ2014 ! پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو11برس مکمل ہوگئے ہیں انہیں 30مارچ 2003ء کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد میں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا، اس سلسلے میں آج اتوار کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم عمل تمام سیاسی و سماجی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں،وکلاء،طلبہ و مزدور یونین،صحافیوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،سیمینارز،اجلاس اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اہم مقامات پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گیارہ برس قبل30مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تین معصوم بچوں سمیت اغواء کر کے امریکی قید میں ڈال دیا گیا تھا جبکہ امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کو23ستمبر2010ء کو 86برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں۔