”چائنا پاور کمپنی “ کی پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کی ”اپ گریڈیشن“ کے لیے معاونت کی پیشکش

اتوار 30 مارچ 2014 07:14

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) چین کی معروف کمپنی ”چائنا پاور کمپنی “ نے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کی ”اپ گریڈیشن“ کے لیے معاونت کی پیشکش کی ہے۔ چائنا پاور کمپنی کے ذیلی ادارے سائنو ہائیڈرو کے چار رکنی وفد نے جس کی قیادت سینئر انجینئر لیو ژونگ(Liu Zhong) کر رہے تھے، جنرل منیجر پاکستان ریلویز انجم پرویز سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرمحمد خالد اور چیف انجینئراوپن لائن ظفر اللہ کلور بھی موجود تھے۔ جنرل منیجر انجم پرویز نے پشاور کراچی مین لائن (ایم ایل ون) سمیت مختلف شعبوں کا ذکر گیا، جن کی اپ گریڈیشن مقصود ہے۔ پاک چائنا کوریڈور منصوبے کے باعث اس اپ گریڈیشن کی ضرورت اور اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس میں ریل گاڑیوں کی رفتار اور فریٹ میں اضافہ بھی شامل ہے۔ چائنا پاور کمپنی کے ماہرین پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کے مطالعاتی دورے کے بعد مفصل رپورٹ تیار کریں گے جس کے بعد اس معاملے کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :