صوبائی کابینہ میں رد وبدل خالصتا کارکردگی کی بنیاد پرہوا ہے، پرویز خٹک،میرے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،چیلنج کرتاہوں میری کابینہ کے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام لے آئیں تو اس کو نشان عبرت بنائیں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اتوار 30 مارچ 2014 07:14

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) وزیر اعلی خیبرپختون خواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں رد وبدل خالصتا کارکردگی کی بنیاد پرہوا ہے، میرے کسی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔ میں سب کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ میری کابینہ کے کسی بھی وزیر یا مشیر کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام لے ائیں۔تو اس کو نشان عبرت بنائیں گے۔

زبانی کلامی دعووں سے بات نہیں بنے گی۔ مخالفین اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔ان کو تبدیلی اس لیے نظر نہیں ارہی کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ کھسوٹ چوری چکار ی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔ اب کرپشن کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ احتساب کا غیر جانبدار اور شفاف نظام قائم ہورہاہے۔ جس میں ہمارے سمیت سب کاکھڑا احتساب ہوگا۔

(جاری ہے)

چوروں اور لیٹروں کو اپنی حثیت کا خود اندازہ لگ جائے گا۔

ان کو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔ اور عوام نے پہلے بھی ان کو مسترد کیا اور آئندہ بھی مستردکریں گے۔ تحریک انصاف کے گراف میں کوئی کمی نہیں ائی۔ وہ اسلام آباد روانگی سے قبل نوشہرہ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ترقی و منصوبہ بندی کے پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی خلیق الرحمان، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشید الدین کاکاخیل ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت خان خٹک، تحصیل نوشہرہ کے صدرملک ابرار ، اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ بھیموجود تھے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے صوبائی کابینہ کے کسی بھی وزیر یا مشیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور حالیہ رد وبدل صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوا ہے کیونکہ پی ٹی ائی پہلی مرتبہ حکومت میں ائی۔ اور وزراء اور مشیر وں کواپنے محکموں کے حوالے سے اتنا تجربہ نہیں تھالیکن اس کے باوجود وزراء نے اپنا کام بطریق احسن چلایا۔

اور جہاں جہاں کوتاہی دیکھی گئی وہاں تبدیلی لائی گی۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی ائی میں تمام فیصلے میرٹ پرہوتے ہیں۔ اور پی ٹی ائی اس ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اور چیرمین عمران خان کی قیادت میں کور کمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں انھوں نے کہاکہ ہم نے میڈیا کو اتنی آزادی ہے کہ ہمارے خلاف بے پرکیاں اڑا رہاہے لیکن ہم نے اسے جمہوری کا حسن قرار دیتے ہوئے کبھی بھی میڈیا کو ڈیکٹیشن نہیں دی۔

پرویز خان خٹک نے مخالفین کے دعووں کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس ہماری حکومت کے خلاف کچھ نہیں اس لیے وہ اپنے آپ کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لیے ہمیں بے جاتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ائی اور کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہمارے مخالف دینی اور سیاسی جماعیتیں اتحاد بناکر ہمیں شکست نہیں دی سکی۔

اور آج بھی بلدیاتی انتخابا ت کے لیے ہمارے خلاف اتحاد بنا رہے ہیں۔ اب تک جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اس میں تحریک انصاف کا بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اور پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔اگر ان کو ان کو اپنی مقبولیت پراتنا یقین ہے تو وہ اتحاد کیوں بنا رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کے فضل سے بلدیاتی انتخابات میں بھی ان کو اپنی حثیت کااندازہ لگ جائے۔

انھوں نے کہا سابقہ دور حکومت میں عوام نوکریوں اورتقرریوں ٹھیکوں کی خرید وفرخت او ربند ربانٹ نہیں بھولے۔ کرپشن اور کمیشن کو وہ داستانیں نہیں بھولے ۔ عوام کی انتی درخواستیں احتساب کمیشن اور شکایت سیل کو موصول ہوچکیں ہں ی۔ مخالفین کی چاروں تبق روشن ہوجائیں سب کاکھڑا کا احتساب ہوگا ہم خود کو بھی احتساب کے لیے پیش کریں گے۔ہم نے آزاد شفاف احتساب کمشین قانون سازی کے زریعے قائم کیا جس میں چپڑاسی سے لیکر وزیر اعلی تک کا احتساب ہوسکے اور کسی کے ساتھ کوئی رورعایت نہیں برتی جائیگی۔

صوبے میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا۔ مخالفین یاداشت کھو چکے ہیں۔ روزانہ اخبارات میں ٹینڈر شائع ہورہے اور پورے صوبے میں ترقی کا یکساں ترقیاتی پروگرام شروع ہو چکا ہے۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ میری حکومت میں تمام شہریکساں ترقی کریں تے۔ پشاور کو گرین اور ماڈل شہر بنائیں گے۔ ترقی کے وسائل یکساں تقسیم ہورہے ہیں۔پرویز خان خٹک نے طالبان اور حکومت کے مزاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں اور تحریک انصاف کامنشور بے مقصد جنگ سے نکلناہے۔ اور یہ ہمارے مشنور کا حصہ ہیں کہ ہم مذاکرات کے زریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب تک کاروائی پر ہم مطمن ہیں وفاقی حکومت صوبے کا ہر موڑ پر اعتمادمیں لے رہی ہے۔