ایران نے پاکستان کو مشترکہ سرحدی کنٹرول اپنے حوالے کرنے کی پیشکش کردی

اتوار 30 مارچ 2014 07:13

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) ایران نے پاکستان کو مشترکہ سرحد کا سکیورٹی کنٹرول اپنے حوالے کرنے کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ایویز حیدر پور نے کمیٹی اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد کے تحفظ کی زیادہ صلاحیت نہیں رکھتا انہوں نے کہ اکہ پاک ایران مشترکہ سرحد پر اشتعال انگیز صورتحال ایک پنڈورا باکس کھول سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تہران نے اسلام آباد کو تجویز دی ہے کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے یہ ذمہ داری مکمل طور پر ایران کو سونپ دی جائے تاہم پاکستان نے ابھی اس تجویز پر کوئی ردعمل نہیں دکھایا ۔ انہوں نے اپنے پانچ سرحدی محافظوں کو دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایرانی سکیورٹی ادارے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

متعلقہ عنوان :