حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری دے دی،یکم اپریل سے پٹرول1.72،ڈیزل2.90،لائٹ ڈیزل5.16روپے سستا ہوگا

اتوار 30 مارچ 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری دے دی،یکم اپریل سے پٹرول1.72،ڈیزل2.90،لائٹ ڈیزل5.

(جاری ہے)

16روپے سستا ہوجائے گا،وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد اوگرا آج قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا،یکم اپریل سے ہائی اوکٹین کی قیمت4.66 روپے کمی کے بعد136.53 روپے ،پٹرول کی قیمت1.72روپے کمی کے بعد108.31روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت2.90روپے کمی کے بعد113.85روپے لائٹ ڈیزل کی قیمت5.16 روپے کمی کے بعد95.06 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت5.61 روپے کمی کے بعد101.15روپے ہوجائے گی۔