رینجرز نے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘ کاروائی میں ایک اسمگلر ہلاک‘ ایک گرفتار

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:27

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کاروائی میں ایک اسمگلر ہلاک اور ایک گرفتار کر لیا گیا‘دونوں ملزمان بھارتی شراب پاکستان اسمگل کر رہے تھے کہ ناکے پر موجود رینجرز کے جوانوں نے انہیں دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

رینجرز نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو ہلاک کر دیا اور دوسرے کو گرفتار کر لیا۔ ہلاک ہونے والے 25 سالہ اسمگلر آفتاب کا تعلق پتوکی سے بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے19 سالہ اعظم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے شراب کی47 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :