عالمی بینک نے پاکستان سمیت چار ممالک کے مشترکہ بجلی منصوبے کاسا 1000کیلئے 52 کروڑ ڈالرکی منظوری دیدی

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:25

نیویارک(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)عالمی بینک نے پاکستان سمیت چار ممالک کو مشترکہ بجلی کے منصوبے، کاسا 1000کیلئے 52 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کو عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو کاسا منصوبے کیلئے 12 کروڑ ڈالر دے گا،کاساایک ہزارمنصوبہ 4 ملکوں کے درمیان مشترکہ بجلی کا منصوبہ ہے،جس کے تحت افغانستان، کرغستان ، پاکستان اور تاجکستان مشترکہ بجلی استعمال کریں گے،اس منصوبے سے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :