پاکستانی وفد بھارت سے گیس درآمد کے معاملے پر بات چیت کیلئے آج روانہ ہوگا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:24

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)بھارت سے20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس درآمد کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لئے پاکستانی وفد آج ہفتہ کو بھارت روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی نے پاکستان کو 21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی گیس دینے کی پیشکش کی تھی جس پر پاکستان نے قیمت زیادہ ہونے پر پیشکش کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد گیس کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھارتی حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے پاکستانی وفد آج ہفتہ کو بھارت روانہ ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی نے امر تسر تک گیس پائپ لائن بچھا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :