حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا،مولانا فضل الرحمن،حکومت نوجوانوں کو سود کے قرضوں کے ذریعے تباہی کررہی ہے، سربراہ جے یو آئی

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:22

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔ ۔یہ قبل از وقت ہے قوم کو مذاکرات کی کامیابی کے لئے منتظر رہنا چاہیے۔وقت بتائے گا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات چاہتی ہے یا ناکامی کے بعد مختلف پہلوؤں پر غور کررہی ہے۔ مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن چاہتی ہے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کئی ماہ سے چل رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں اس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوان کو سود کے قرضہ سکیموں پر لگادیا ہے اور قوم کے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام روز گار دینا ہے نہ کہ اداروں سے لوگوں کو فارغ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روز گار دینے کے لئے مختلف پراجیکٹس شروع کرے اور اداروں سے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :