بھارتی عدالت نے سید علی گیلانی اور ان کے ساتھیوں کیخلاف دائر کی گئی پٹیشن خارج کردی ، مذکورہ افراد ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے آئی بی سی کے تحت ان کیخلاف کیس درج نہیں کیا گیا جاسکتا، عدالت

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:21

نئی دہلی(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) بھارت کی ایک مقامی عدالت نے حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کے چیئرمین اور ان کے تین ساتھیوں کیخلاف کیس درج کرنے کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کیخلاف کیس درج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ افراد ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے آئی بی سی کے تحت ان کیخلاف کیس درج نہیں کیا گیا جاسکتا ۔

دہلی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وجینا سنگھ کی عدالت میں سید علی گیلانی اور ان کے تین ساتھیوں کیخلاف ملک دشمن بیان دینے کے سلسلے میں رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی جو کہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ مذکورہ افراد کیخلاف کن وجوہات کی بنا پر کیس درج کیا جائے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :