خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی سمیت وزراء کی تعداد میں اضافہ،خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں ایک ممبر کے اضافے سمیت 4مشیر صوبائی وزیربن گئے، ایک ممبر کے اضافے سمیت 3سپیشل اسسٹنٹس کو مشیر بنا دیا گیا اور 4ممبران اسمبلی کو سپیشل اسسٹنٹس تعینات کر دیا گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:20

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی سمیت وزراء کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا اور نئے مشیر اور معاون خصوصی بھی بنا دیئے گئے جب کہ صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی سے صحت وزارت کا قلم دان لے کر انہیں انڈسٹری اور عوامی جمہوری اتحاد کے وزیر زراعت شہرام ترکئی کو سیئنر وزیر اور وزیر صحت کا قلم دان سونپ دیا گیا خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں ایک ممبر کے اضافے سمیت 4مشیر صوبائی وزیربن گئے جبکہ ایک ممبر کے اضافے سمیت 3سپیشل اسسٹنٹس کو مشیر بنا دیا گیا اور 4ممبران اسمبلی کو سپیشل اسسٹنٹس تعینات کر دیا گیا خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ آفریدی ،مشتاق غنی ،قلندر لودھی ،میاں جمشید الدین سمیت ایک اضا فہ کرتے ہوئے سابق وزیر قانون اسرا ر للہ گنڈہ پور کے بھائی اکرام اللہ خان گنڈہ پور کو صوبائی وزیر بنا دیا گیااس طرح معاون خصوصی ( سپیشل اسسٹنٹس ) امجد آفریدی ،شکیل احمد ایڈوکیٹ سمیت ایک ممبر کا اضا فہ کرتے ہوئے سابق صوبا ئی وزیر یوسف ایوب کے بھائی اکبر ایوب کو بھی مشیر بنا دیا گیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے اشتیاق ارمڑ ،عارف یوسف ،محب اللہ ،اور عوامی جمہوری اتحاد کے عبد المنیعم کو معاو ن خصوصی بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی کی وزارت کا قلم دان تبدیل کرتے ہوئے انہیں انڈسٹری جب کہ عوامی جمہوری اتحاد کے وزیر زراعت شہرام ترکئی کو سیئنر وزیر اور وزیر صحت کا قلم دان سونپ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :