کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری،حملہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹوکے ٹویٹرپیغام کانوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب کوبلاول بھٹو سے رابطے کی ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2014 07:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی،شریف برادران کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹوکے ٹویٹرپیغام کانوٹس لے لیا،شہبازشریف نے آئی جی پنجاب کوبلاول بھٹو سے رابطے کی ہدایت کردی ۔میڈیارپورٹس کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکودھمکی آمیزخط ملنے کی تحقیقات کی جائیں ،شہبازشریف نے آئی جی پنجاب کوہدایت کی ہے کہ تحقیقات کرکے معاملے کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔