امریکہ اورطالبان سے جان کوخطرہ ہے ،شیخ رشید،جہادایمان کاحصہ ہے لیکن لوگوں کوقتل کرناجہادنہیں ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 مارچ 2014 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشیدنے کہاہے کہ جہادکواسلام کاحصہ سمجھتاہوں لیکن جہادلوگوں کوقتل کرنے کانام نہیں ،امریکہ اورطالبان کے نشانے پرہوں ،اپوزیشن اورحکومت کے نمائندے میرے ساتھ ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں ،ہرادارے میں تباہی مچائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میری جان کوہروقت خطرہ رہتاہے ،امریکہ اورطالبان کے نشانے پرہوں ،امریکہ کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں ہے ،حکومت میری درخواست کوجلدنمٹائے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے آج مجھے روک دیاہے کل حکمران جماعت کے وزراء کی بھی باری آئے گی ۔حکمران جماعت کوآنکھ کھول کربیرون ملک کے ساتھ بات کرنی چاہئے ۔پی ٹی آئی نے میرے لئے حقیقی رول اداکیاہے ،لیکن میں ن لیگ کے وزراء اورحنیف عباسی کے بیانات پرتوجہ نہیں دیتا

متعلقہ عنوان :