اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹیلی جنٹس بیورو میں غیرقانونی تبادلے اور ترقیاں روک دیں، ڈی جی آئی بی سے جواب طلب

بدھ 26 مارچ 2014 06:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹیلی جنٹس بیورو میں غیرقانونی تبادلے اور ترقیاں روک دیں۔عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈی جی آئی بی سے جواب طلب کر لیا۔منگل کے روز جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے محمد عارف ذوالقرنین کی درخواست پر مقدمے کی سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنے وکیل حافظ عرفات احمد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی آئی بی دو اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ اپنے من پسند لوگوں کو غیر قانونی ترقیاں اور تبادلے کررہے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار کی طرف سے کشفہ ناز ایڈووکیٹ پیش ہوئیں ۔عدالت کو بتایا کہ قومی ادارے میں غیر قانونی ترقیوں اور تبادلوں کو روکا جائے اس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے ملازمین اپنے بنیادی حق سے محروم ہو رہے ہیں۔ جسٹس نورالحق قریشی نے ڈی جی انٹیلی جنٹس بیورو کی جانب سے غیر قانونی ترقیوں اور تبادلوں کو روک تھا اور حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے دس دن کے اندر ڈی جی آئی جی جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :