سیاست میں آنے کا ابھی وقت ہے سوچ رہا ہوں، افتخار احمد چوہدری ، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اس سے کسی کو ناامید نہ ہونا چاہیے ،کرپشن پاکستان میں بہت زیادہ ہے بلکہ بلین روپوں میں کرپشن ہے، ملک میں کوئی ادارہ نہ ہے جو کرپشن کو روک سکے ہم ملک پر کوئی آنچ نہ آنے دیں گے ،میڈیا وکلاء سول سوسائٹی نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 مارچ 2014 06:54

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا ابھی وقت ہے سوچ رہا ہوں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اس سے کسی کو ناامید نہ ہونا چاہیے کرپشن پاکستان میں بہت زیادہ ہے بلکہ بلین روپوں میں کرپشن ہے ملک میں کوئی ادارہ نہ ہے جو کرپشن کو روک سکے ہم ملک پر کوئی آنچ نہ آنے دیں گے میڈیا وکلاء سول سوسائٹی نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیاان خیالات کا اظہار سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری نے کہوٹہ میں سنئیر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار الله ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا.

(جاری ہے)

قبل ازیں بزرگ وکیل ملک یعقوب کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر انکے صاحبزادوں راشد ملک ڈاکٹر اسد یعقوب اور طاہر یعقوب سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر نے آمر کے سامنے نہ جھکنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیاافتخار چوہدری نے کہا کہ سیاست میں آنے کا سوچ رہا ہوں ملک کی بہتری کیلئے جو کر سکے وہ کریں گے انہوں نے کہا کہ جن حالات میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا وہ بہت مشکل تھے اس موقع پر سابق صدر ہائیکورٹ بار توفیق آصف سابق صدر احسن الدین شیخ عظمت بخاری ایڈوکیٹ (اٹک) ناصر شہزاد ایڈوکیٹ اختر قریشی ایڈوکیٹ عامر مغل ایڈوکیٹ افتخار چوہدری کے ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پر سنئیر قانون دان راجہ ستار الله ایڈوکیٹ صدر بار کہوٹہ ذوالفقار کیانی سابق صدر بار کہوٹہ سردار فدا حسین ایڈوکیٹ امجد رشید عباسی ایڈوکیٹ گلفام خان ایڈوکیٹ آصف ربانی قریشی ظہور قریشی پریس کلب کے ممبران و شہر بڑی تعداد میں موجود تھے