نئی دہلی‘ صوفی فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت پر شیوسینا کا احتجاج ، انتہا پسند ہندو ں کی پا کستا ن کے خلا ف نعرے با زی ، شیو سینا کے رہنما اس احتجاج سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، سندھو بھاگ مشرا

منگل 25 مارچ 2014 07:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) بھا رت کے دارالحکو مت نئی دہلی میں ہونے والے سندھی صوفی فیسٹیول میں پاکستانی فن کاروں کی شرکت کے خلاف بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بھا رتی میڈیا کے مطا بق دہلی گورنمنٹ سندھی اکیڈمی کے زیراہتمام سندھی صوفی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں ہونے والے فیسٹیول میں پاکستانی فنکار طفیل خان سنجرانی اور تاج مستانی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، فیسٹیول میں ان کی شرکت کے خلاف شیوسینا کے کارکن نیشنل سینٹر کے باہر جمع ہوگئے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرے پر اپنے ردعمل میں طفیل سنجرانی نے کہا کہ پیار رنگ و نسل اور مذہب کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی سرحدیں اسے روک سکتی ہیں۔ فیسٹیول کے منتظم سندھی اکیڈمی کے سیکریٹری سندھو بھاگ مشرا کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس موقع پر شیو سینا کے رہنما اس احتجاج سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔