سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے ملک بھر میں حراستی مراکز اور ان میں زیر حراست افراد کی تفصیلات طلب کرلیں ، فضل ربی لاپتہ کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری داخلہ کے پی کے کو نوٹس جاری،شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،جسٹس ناصرالملک

منگل 25 مارچ 2014 07:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)سپریم کورٹ نے فضل ربی لاپتہ کیس میں وفاقی حکومت سے ملک بھر میں قائم تمام حراستی مراکز اور ان میں زیر حراست افراد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری داخلہ کے پی کے کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصرالمک نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دیئے ہیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے شاہ خاور نے پیش ہونا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز مقرر ہونے اور حلف لینے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے ہیں جس پر عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تمام حراستی مراکز اور ان میں زیر حراست افراد کی فہرست طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :