ایل این جی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،سیکرٹری پٹرولیم ،حکومت کی جانب سے منصبوبہ بارے پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے، پولینڈ کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کی تقریب میں خطاب

منگل 25 مارچ 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے منصوبہ بارے پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے۔ پیر کے روز او جی ڈی سی ایل ہاؤس میں پولینڈ کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کی پالیسی کی حکومت سے باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔

15 سالہ معاہدے کے تحت ملک میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے ۔تعمیر کے بعد نجی شعبہ بھی ایل این جی ٹرمینل کو ایل این جی کی درآمد اور ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کر سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹرمینل 200 ایم ایم سی ایف ایل این جی کے ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس کو دوسرے مرحلے میں بڑھا کر400 ایم ایم سی ایف تک لے جایا جائیگا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پٹرولیم ارشد مرزا کا کہنا تھا کہ ملک کو دو ارب کیوبک فٹ گیس کی شارٹ فال کا سامنا ہے اور ایل این جی کی درآمد کے باوجود اس شارٹ فال میں فوری خاتمہ ممکن نہیں ہے۔موجودہ صورت حال میں 2020 ء تک گیس کا شارٹ فال 6 ارب کیوبک فٹ تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹائٹ گیس پالیسی ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق شیل گیس کے585 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر موجود ہیں ۔

اس موقع پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ریاض خان نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کو ملک بھر میں68 بلاک برائے دریافت تیل و گیس دیئے گئے ہیں جن میں سے 6 ابھی فعال نہیں ہوئے اور ان پر کام جاری ہے ۔ملک میں اندازاً تیل کے208 ایم ایم بی بی ایل اور گیس کے10,064 بی سی ایف ذخائر موجود ہیں جبکہ فی الوقت تیل کی پیداواری صلاحیت90,000 بیرل ہے۔ رواں برس ابھی تک او جی ڈی سی ایل کا فروخ کا کل ریونیو 126.170 ملین روپے تھا جبکہ اس وقت سارا ویسٹ،زن،سلیمان اور جانداران میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے کام جاری ہے ۔

پی پی ایل کے ڈپٹی ایم ڈی نعیم رضا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ادارہ جلد ہی بلوچستان کے خاران میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جو کہ پہلے کسی اور ادارے نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :