ملک بھر کی جیلوں میں توہین رسالت کے مرتکب 79 قیدی پا پند سلا سل ہیں ، قیدکاٹنے وا لو ں میں 61 مسلمان 18 عیسائی شامل ہیں

پیر 24 مارچ 2014 07:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) ملک بھر کی جیلوں میں توہین رسالت کے مرتکب 79 قیدی اس وقت اپنی سزاء کاٹ رہے ہیں جن میں 61 مسلمان 18 عیسائی شامل ہیں مقدس بائبل کا امتحان پاس کرنیوالوں کو قید میں 6 ماہ کی خصوصی رعایت دی جائیگی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو چند روز میں تمام صوبوں کو مل جائیگا جس کے بعد آئندہ ملک بھر میں سرکاری بھرتی کے دوران 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر اقلیتی امور وہیومن رائٹس خلیل طاہر سندھو نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے صوبہ بھر کے تمام مسیحی قبرستانوں کیلئے حکومت پنجاب نے 3 ارب کی رقم مختص کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیر مسلم نبی کریم کی شان میں گستاخی کاسوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کاکوئی دوسرا وطن نہیں یہ ہمارا وطن ہے او رہم سب نے مل کر اس کو سنوارنا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو وہ مسلم غیر مسلم دیکھے بغیر اپنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

مساجد ‘ امام بارگاہ ‘ چرچ اور مندرتک ان دہشتگردوں سے محفوظ نہیں سانحہ پشاورمیں مسلم کمیونٹی کاجذبہ قابل دید تھا انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تین ارب روپے قبرستانوں کی تعمیر وتوسیع کیلئے مختص کئے او راس فنڈز سے اقلیتوں کے قبرستانوں کی تعمیر بھی کروائی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی پیکج میں سرگودہاکو پہلے نمبر پر رکھا ہے اقلیتی طلبا کیلئے تین کروڑ روپے کے وظائف جاری کئے جارہے ہیں پنجاب حکومت اقلیتوں کی ہر شعبہ میں نمائندگی کو یقینی بنا رہی ہے بیت المال اور سی پی ایل سی سمیت مختلف کمیٹیوں میں اقلیتوں کو شامل کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :