اب ڈرون حملہ نہیں ہوگا،ملک میں مذاکرات کے ذریعے امن لائیں گے،عابد شیر علی،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6سے8گھنٹے تک محدود ہوگیا،قومی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد ،ٹیم کو اسی طر ح جوش وجذبے کے ساتھ کھیلنا چاہئے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی

پیر 24 مارچ 2014 07:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء )وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 12 سال سے غیر ملکی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اب پر امن ملک چاہتے ہیں جس میں تمام مزہبی جماعتوں اور لوگوں کو آزادی کیساتھ رہنا ہو گا۔ڈائیلاگ کے زریعے ملک میں امن لائیں گے۔ فیصل آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن لانے کیلئے ڈائیلاگ جاری ہیں۔

کسی کو بھی ناحق خون بہانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔طالبان کیساتھ مزاکرات جاری ہیں پچھلے تین چار ماہ کے دوران کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اور نہ اب ہو گا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی لیکن ہم نے اس کو کم کر کے 6 سے 8 گھنٹے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سال دو ہزار میگاواٹ سسٹم کا حصہ بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بجلی کے ٹیرف برابر ہو نگے۔کے پی میں ٹیرف تبدیل کیئے جانے پر سپریم کورٹ میں گئے ہیں تاکہ مسلہ حل ہو سکے۔ وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جب بھی تجسس کے ساتھ قومی ٹیم کا میچ دیکھا ہے تو ٹیم شکست سے دوچار ہوجاتی ہے،قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو پورے عزم کے ساتھ کھیلنا چاہئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے جن کو قابو کرے گی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6سے8گھنٹے تک محدود ہوگا،سابقہ حکومت نے لوڈشیڈنگ میں بھی ریکارڈ بنائے اور قوم کو 16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے تحفے دئیے،موجودہ حکومت مسائل پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔