سپریم کورٹ کا حکم،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر صلاح مشورہ شروع کردیا،صوبوں سے رابطہ

پیر 24 مارچ 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے نومبر سے پہلے کرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سندھ،خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے حکام سے نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگرامور پر بات چیت شروع کر دی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن ،وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو بھی اعتماد میں لینا شروع کر دیا ہے۔