گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستانی روپیہ33کرنسیوں پربھاری رہا ،سٹیٹ بینک

اتوار 23 مارچ 2014 07:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ33کرنسیوں کے مقابلے میں بھاری رہا ، ڈالر1روپے 35پیسے جبکہ کویتی دینار4 روپے 73پیسے سستا ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے یورو2 روپے ،74، برطانوی پاوٴنڈ3 روپے37پیسے کم ہوا۔اسی طرح بحرینی دینار 3 روپے 57 پیسے ، اومانی ریال3 روپے49 پیسے جبکہ کینڈین ڈالر2 روپے 39پیسے سستا ہواتاہم صرف برازیلین کرنسی ریل کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوئی ۔