ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، خورشید شاہ ، ایبٹ آباد سانحہ پر جسٹس جا وید اقبال کی سربراہی میں بنا ئے گئے کمیشن کی تفتیش میں مشرف کو شامل کرنا چا ہیئے،چودہری نثا رکے بیا نا ت پر مجھے یقین نہیں وہ تبدیل ہوتے رہے ہیں، ہم نے بہا ولپور صو بہ بنا نے کی کو شش کی تھی مگر کا میاب نہ ہو سکے، قائد حزب اختلاف

اتوار 23 مارچ 2014 07:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکو مت میں شامل نہیں ہو گی ہم جمہوریت پر یقین رکھنے وا لے اور جمہو ری قوتوں کو مضبو ط کر نے کی بات کرتے ہیں جبکہ اس کے بیا نات غیر جمہو ری قوتوں کو اکسا رہے ہیں پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم الگ الگ نظریئے رکھتی ہیں اور دو الگ نظریوں کا مل کر حکو مت کرنا مشکل نظر آتا ہے الطاف حسین کو سمجھ لینا چا ہیے کہ جمہو ریت میں ہی مسائل حل ہو تے ہیں غیر جمہو ری بیا نا ت سے ملک میں بہتری نہیں آئے گی اور نقصان ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سکھرپہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاخورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے فوج اور اسلحہ کسی اور ملک کے حوا لے نہ کر نے کے بیان پر اس وقت تک اعتماد کر لینا چاہیے جب تک اس کی کو ئی خلاف ورزی نہ ہوان کا کہنا تھا کہ چودہری نثا رکے بیا نا ت پر مجھے تو یقین نہیں ہے ان کے بیانات ہر وقت تبدیل ہو تے رہتے ہیں جو مذکرات ہو رہے ہیں ان میں سنجیدگی بھی آنا چاہئے اوروہ نظر بھی آنے چا ہئیں کیو نکہ ملک میں پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے ہماری ہر ممکن کو شش ہے کہ حکو مت امن لا نے میں کا میاب ہو اور اگر حکو مت مذکرات کر رہی ہے تو اس کا انتظا ر کر نا چا ہیے ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات پہلے بھی کہی تھی اوراب بھی کہتا ہوں کی ایبٹ آباد سانحہ پر جسٹس جا وید اقبال کی سربراہی میں بنا ئے گئے کمیشن کی تفشیش میں مشرف کو شامل کرنا چا ہیئے اور اس کا بیان بھی لینا چا ہیئے کہ وہ کیا کہتا ہے صو بوں کے حوا لے سے ہم نے بہا ولپور صو بے بنا نے کی کو شش کی تھی مگر کا میاب نہ ہو سکے اگر آگے چل کر ساؤتھ پنجاب کے عوام نے اعتماد کیا اور ووٹ دیا تو ہم نے تو پہلے ہی کمٹمنٹ کی ہو ئی ہے ۔