کوالالمپور سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی ،اڑان سے15منٹ بعد واپس اتار لیاگیا

جمعہ 21 مارچ 2014 04:14

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)کوالالمپور سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اڑان سے15منٹ بعد واپس اتار لیاگیا،پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی انجینئرز فنی خرابی دور کر رہے ہیں طیارہ آج لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کوالالمپور سے پی آئی اے کی پرواز لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو اڑان کے15منٹ بعد طیارے کے انجن میں وائبریشن کے باعث اسے دوبارہ اتار لیا گیا،پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقع گزشتہ روز پیش آیا اور مقامی انجینئرز طیارے کی فنی خرابی دور کر رہے ہیں جس کے بعد طیارہ جمعہ کے روز تک لاہور پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :