وزیراعظم کا بیرون ملک فوجی نہ بھیجنے کا بیان مثبت ہے،وہ ذمہ دار شخص ہیں ان کے بیان کا اعتبار کرنا چاہئے،سید خورشید شاہ

جمعہ 21 مارچ 2014 04:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیرون ملک فوجی نہ بھیجنے کا بیان مثبت ہے،وہ ذمہ دار شخص ہیں ان کے بیان کا اعتبار کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک فوجی نہ بھیجنے کا جو بیان دیا ہے وہ مثبت ہے اور حکومت کو خارجہ پالیسی کے ذریعے اس بیان کو درست ثابت کرنا ہوگا۔

وزیراعظم ذمہ دار شخص ہیں ان کے بیان کا اعتبار کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کا ایف ایٹ کچہری پر حملے بارے بیان غیر ذمہ دارانہ تھا ان کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار نے جو رپورٹ شائع کی ہے اس کا ہماری حکومت کو علم نہیں تھا ،حکومت میں رہتے ہوئے بہت سے معاملات کا علم نہیں،وزیراعظم کی وضاحت کے بعد بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :