دوسروں کی لڑائی میں نہیں کودناچاہئے ،پاکستان کوجمہوریت کی حمایت کرنی چاہئے ،عمران خان ،طالبان کیساتھ مذاکرات کوموقع دیناچاہئے،مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ملٹری آپریشن کاآپشن موجودرہتاہے ،ملک کاسب سے بڑامسئلہ دہشتگردی ہے ، الطاف حسین کی فوج بلانے کی باتیں غیرجمہوری ہیں ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم جیت کے جذبے سے کھیلے ہارنے کے خوف سے نہیں ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 20 مارچ 2014 06:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دوسروں کی لڑائی میں نہیں کودناچاہئے ،پاکستان کوجمہوریت کی حمایت کرنی چاہئے ،یہی مسائل کاحل ہے ،طالبان کیساتھ مذاکرات کوموقع دیناچاہئے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے ،جب تک دہشتگردی پرقابونہیں پائیں گے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی اورسرمایہ کاری نہیں ہوگی تومہنگائی اوربیروزگاری کاخاتمہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہورہے ہیں ،پتہ چل گیاہے کون مذاکرات چاہتے ہیں اورکون مذاکرات کے خلاف ہیں ۔وزیرستان سے لوگ بات کرناچاہتے ہیں ،مذاکرات کوموقع دیناچاہئے ،اگرمذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں توپھرملٹری آپریشن کاآپشن توہوتاہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک لابی مذاکرات کوکامیاب نہیں ہونے دے رہی ،نوازشریف سے ملاقات کامقصدبھی مذاکرات کے عمل کوجاری رکھناہے ۔

خیبرپختونخواہ کی پولیس کوماڈل پولیس بنادیا۔پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے ،تمام فیصلے میرٹ پرہوتے ہیں ،پولیس کوغیرسیاسی کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں اورسکولوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے ،تعلیم اورصحت کے شعبوں میں نیاسسٹم لیکرآرہے ہیں اوریہ انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کومنشوردیکروعدہ کرکے آئے ہیں ،ہم اپنے منشورپرہرصورت عمل کریں گے ۔

حکومت چلی جائے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔کوئی اپنے منشورسے ہی ہٹانہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ پولیس تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئی ہیں ۔سعودی عرب سے ملنے والی امدادکی کیاشرائط ہیں معلوم نہیں ہے ،امریکہ کے کہنے پروزیرستان میں فوج بھیجی گئی تواس کابہت نقصان ملک کواٹھاناپڑیگا۔عراق میں شیعہ سنی لڑائی کرائی گئی ،ہمیں دوسروں کی لڑائی میں نہیں کودناچاہئے اورکسی کاپارٹنرنہیں بنناچاہئے ،پاکستان کوامریکہ کی جنگ میں شامل نہیں ہوناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی فوج کوبلانے کی باتیں غیرجمہوری ہیں ،جمہوریت نہیں چل رہی توجمہوریت کومزیدمضبوط کرناہوگافوج راستہ نہیں ہے ۔آمریت نہیں جمہوریت ہی تمام مسائل کاحل ہے ۔پاکستان میں آمریت کی وجہ سے ملک کوبہت نقصان پہنچا،ادارے نہیں بن سکتے ،ملک کوٹھیک کرناہے تواداروں اورجمہوریت کومضبوط کرناہے ۔پاکستان کامیڈیاورعدلیہ آزادہے اب شفاف الیکشن کیلئے جنگ لڑنی ہے ۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے سوال پرعمران خان نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شاہدآفریدی کاکرداربہت اہم ہوگا،وہ اچھے باوٴلراوربیٹسمین ہیں ،ایشیاکپ کے فائنل میں انہیں اوپنربھیجناچاہئے تھا۔ٹیم کوچاہئے کہ وہ کبھی میچ ہارنے کے خوف میں نہ کھیلے ،جوجیت کے جذبے سے جاتاہے وہ جیت جاتاہے ،پاکستان میں سب سے زیادہ خطرناک باوٴلرمحمدعرفان ہے وکٹیں لینے والاباوٴلرمحمدعرفان ہے اس کاسات فٹ قدہے اسے صحیح استعمال کرناچاہئے۔